سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ آج صبح اپنی ٹیم کے ہمراہ وادی لولاب کے سوگام علاقے کی طرف چل پڑے ۔ موصوف نے اس موقعے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرسٹ گزشتہ کئی دہائیوں سے وادی میں سماجی خدمات انجام دے رہا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ بیگ نے کہا کہ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور آج سوگام کا سفر ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ طبی کیمپ کے علاوہ گھر گھر نشہ مکت ابھیان بھی لانچ کیاجارہا ہے جس میں لوگوں کو بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔






