تین سو کے قریب افراد کا علاج و معالجہ اور ادویات تقسیم ، منشیات مخالف مہم بھی گاندربل میں چلائی گئی
سرینگر/میلہ کھیر بھوانی کے پیش نظر تولہ مولہ گاندربل میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 28مئی بروز اتوار کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں قریب 300افراد کا علاج و عمالجہ کیا گیا اور مریضوں میں مفت ادوات تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کے انعقاد پر کھیر بھوانی مندر میں درشن کےلئے آنے والے کشمیری پنڈت یاتریوں نے سراہناکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پہلو ہے ۔ دریں اثناء۔اس کیمپ میں شامل ہونے والے قافلہ کو بلال احمدبٹ وائس چیرمین ڈی ڈی سی سرینگرنے بلال کالونی صورہ سے روانہ کیا جہاں موصوف کو اعزازی شال سے نوازاگیا ۔ جبکہ کیمپ میں ڈی ڈی سی چیرپرسن نزہت اشفاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقعے پر پنشنرس اینڈ سینئر سٹیزنز کے پریذیڈنٹ سمپت پرکاش نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور ٹرسٹ کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔
اس ضمن میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپ وقت وقت مختلف جگہوں پر لگائے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو طبی خدمات فراہم کی جاسکیں۔کیمپ کے دوران اشتیاق بیگ کو بھی کشمیری پنڈتوں کی جانب سے نوازاگیا۔ دریں اثناءٹرسٹ کی جانب سے منشیات مخالف مہم بھی شدومد سے جاری ہے اور آج بھی ٹرسٹ کے رضاکاروں نے مختلف علاقوں میں مہم چلائی ۔ ادھر ٹرسٹ کے چیرمین اشفاق بیگ نے ضلع گاندربل میں منشیات مخالف مہم چلائی اور لوگوں کو منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی خاص کر نوجوانوں سے انہوںنے اپیل کی کہ وہ کھیل کود اور پڑھائی لکھائی کی سرگرمیوں میں وقت گزاریں نہ کہ منشیات کی طرف راغب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو وہ جاری رکھیں گے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نشہ سے روکنے کی کوشش کریںگے ۔






