گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملازمین کو جی پی فنڈ سے محروم رکھنا ملازمین کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے کیوں کہ جی پی فنڈ ملازمین کی اپنی جمع پونجی ہوتی ہے جو بوقت ضرورت وہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن وادی میں ملازمین کو اس اپنے حق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے ۔ گورنمنٹ ایمپلائز کانفرنس کے صدر اشتیاق بیگ نے اس ضمن میں سرکار کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف سرکار جی ٹونٹی مہم پر اربوں روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کرتی ہے تو دوسری طرف سرکاری ملازمین جو کہ سرکاری انتظامیہ کے آنکھ، کان اور ہاتھ پیروں کے طور پر ساری سرکاری مشنری چلاتے ہیں کو اپنے حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ بیگ نے کہا کہ جی پی فنڈ ہر ملازم اس لئے سرکاری دفتار میں اس لئے جمع رکھتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت اس کو حاصل کیا جاسکے خاص طور پر بیماری کے علاج، بچوں کی تعلیم یا شادی بیاہ کے اخراجات کو پورا کرنے کےلئے جی پی فنڈ ہر ملازم کےلئے ریڈ کی ہڈی کی طرح کام کرتا ہے لیکن جموں کشمیر سرکار ملازمین کواس سے محروم رکھ رہی ہے اور وقت پر انہیں جی پی فنڈ حاصل نہیں ہوتی اور ہر دفع کہا جاتا ہے کہ ٹریجری میں فنڈس نہیں ہے ۔ کانفرنس سے اس ضمن میں چیف سیکریٹری اور جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیکر ملازمین کو راحت پہنچانے کے اقدامات کریں۔





